وقف املاک بورڈ نے کرایہ داروں کیلئے ای نظام متعارف کر دیا

وقف املاک بورڈ نے کرایہ داروں کیلئے ای نظام متعارف کر دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 347واں اجلاس زیر صدارت چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی ہوا جس میں ملک بھر سے سرکاری و غیر سرکاری ہندو اور سکھ ممبران نے شرکت کی۔ اقلیتی ممبر کرشن شرما نے بالمیک مندر کا قبضہ حاصل کرنے اور وہاں پر پوجا پاٹ سمیت دیگر اعلی انتظامات کرنے کے اقدامات پر بورڈ چیئرمین و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ دیگر ممبران نے متفقہ طور پر ملک بھر کے مندروں اور گورو دواروں میں اعلی حفاظتی و ترقیاتی اقدامات کرنے پر بورڈ انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔بورڈ چیئرمین نے ممبران کو بتایا کہ ملک بھر میں کرایہ داروان کو ای۔بلنگ کا آغاز کر دیا گیا جبکہ اب کرایہ داران آن لائن بل موصول کر سکیں گے اس عمل کے ذریعے بورڈ کو پوسٹل سروس کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ کرایہ داران نے بھی بورڈ کے اس عمل کو سراہا ہے۔بورڈ اجلاس میں پے زین اور ای ٹیننسی سسٹم کے حوالے بریفنگ لی گئی۔اجلاس میں دیگر مختلف ایجنڈا آئیٹم پیش کیے گئے جبکہ بعض کی منظوری دی گئی۔ ٹرسٹ بورڈ کے ڈی ایچ اے لاہورمیں 278رہائشی پلاٹس کو مناسب استعمال اور ٹرانسفر کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے۔

ڈاکٹر متین فاطمہ سکول کی تعمیرو مرمت کے تخمینہ کی منظوری اور جانکی دیوی میٹرنٹی ہسپتال کے لیے گرانٹ کی منظوری اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فی اضافہ کی منظوری دی جس پر سینکڑوں ملازمین نے چیئرمین اور بورڈ ممبران کا خصوصی الفاظ میں شکریہ اداکیا۔ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -