محکمہ تعلیم نے یکم اگست سے سکولوں کے اوقات کار جاری کر دئیے

محکمہ تعلیم نے یکم اگست سے سکولوں کے اوقات کار جاری کر دئیے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم نے یکم اگست سے لاہور شہر کے لیے سکولوں کے اوقات کار جاری کر دئیے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق شہر میں بوائز سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا ایک بجے ہوگی جبکہ گرلز سکول صبح سوا 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بجے ہوگی۔جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں ساڑھے 11 بجے اور گرلز سکولوں میں سوا 11 بجے چھٹی ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ والے سکول صبح 7 بجے لگیں گے اور 12 بجے چھٹی ہوگی۔سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے 12 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 4 بجے ہوگی، جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 5 بجے ہوگی۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق موسم سرما کے لیے اوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -