امپورٹ پر پابندی امپورٹرز اور  بزنس سیکٹر کا معاشی قتل،محمد جواد

 امپورٹ پر پابندی امپورٹرز اور  بزنس سیکٹر کا معاشی قتل،محمد جواد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد جواد نے کہا ہے کہ پاکستان میں امپورٹ پر پابندی امپورٹرز اور بزنس سیکٹر کا معاشی قتل ہے۔ امپورٹ بند ہونے سے ٹریڈرز ہول سیلرز بھاری نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔ بجلی کے بھاری بل ڈومیسٹک اور کمرشل لیول پر ناقابل برداشت بن چکے ہیں۔ ڈالر کا زور اور مہنگائی کی لہر نے تاجروں کیلئے کاروبار چلانے شدید محال بنادیئے ہیں۔ 

روپے کی قدر میں بہتری سے ہی ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر آئے گی اور کاروبار چل سکیں گے۔ حکومت روپے کی بے قدری پر قابو پانے کیلئے ملکی کاروباری امور کو بحران سے نکالے۔ 

 معاشی بحران کے حل کیلئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امپورٹ پر پابندی فی الفور ہٹائی جائے۔ ناہموار  معاشی حالات کی بہتری کیلئے پائیدار معاشی  حکمت لائی جائے ۔ ڈالر کی پرواز روکنے کیلئے روپے کی قدر کو بہتر بنایا جائے۔  صنعت و تجارت سے جڑے بزنس سیکٹر کے مسائل ختم ہونے اور امپورٹ کھولنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ بحران زدہ معاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے امپورٹ  کھولی جائے ڈالر کی بلند ترین پرواز کو روکا جائے۔ روپے کی قدر میں بہتری آنے سے ہی ملک میں خوشحالی آسکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -