سیا ستدان الزام اور انتقامی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں،علیم الدین

سیا ستدان الزام اور انتقامی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں،علیم الدین

  

لاہور(جنرل رپورٹر)خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ سیا ستدان الزام اور انتقامی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں،ریاست مدینہ کا تقاضہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے عملی نفاذ کا اعلان کیا جائے،ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن پاک میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ سیا ست دان پاک فوج کو بد نام کرنے کی بجائے اپنے گر یبان میں جھانکیں،پاک فوج نہ ہو تی تو آ ج ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہو تا، ملک کے حا لا ت خراب کرنے کے ذمہ دار سیاستدان ہیں فوج نہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں قاد یانیو ں کیلئے ہمدرد ی کا گو شہ رکھنے والے یاد رکھیں قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا،اقوام متحدہ اور امریکہ پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔، سیاسی محاذ آرائی اور انتشار و فساد ملکی مفاد میں نہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -