بجلی کے بلوں میں ہوشربا ٹیکس حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام،عمران بشیر

بجلی کے بلوں میں ہوشربا ٹیکس حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام،عمران بشیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیٹرن انچیف قائد اعظم گروپ انجمن تاجران لاہور عمران بشیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا ٹیکس حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔  ڈالر کی اونچی اڑان نے ملک میں کاروبار کے حالات شدید مخدوش بنادیئے ہیں۔ ملکی معاشی حالات میں بہتری نا آنے سے تاجر صنعت کار شدید بحران کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ ڈالر کا زور نا ٹوٹنے سے خام مال اور مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔ پاکستانی روپے کی قدر بہتر  ہونے سے ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر آئے گی۔

 اور کاروبار چل سکیں گے۔ حکومت روپے کی بے قدری پر قابو پانے کیلئے ملکی کاروباری امور کو بحران سے نکالے۔ حکومت معاشی بحران میں کمی کیلئے بجلی کے بلوں پر نیا اضافہ فی الفور واپس لے۔ ناہموار  معاشی حالات کی بہتری کیلئے پائیدار معاشی  حکمت لائی جائے ۔ ڈالر کی پرواز روکنے کیلئے روپے کی قدر کو بہتر بنایا جائے۔  صنعت و تجارت سے جڑے بزنس سیکٹر کے مسائل کا فی الفور تدارک نا ہوا تو حالات مزید گھمبیر سمت جائینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -