سکھ فار جسٹس تنظیم کا کینیڈا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم کرانیکا اعلان

سکھ فار جسٹس تنظیم کا کینیڈا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم کرانیکا اعلان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) بھارت سے علیحدگی اور دنیا کے نقشے پر سکھ کمیونٹی کے اپنے علیحدہ وطن کے حصول کے لئے کوشاں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کے روحِ رواں بیرسٹر گْرپت ونت سنگھ پَنوں اور کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹر بخشیں سنگھ سندھو نے گزشتہ روز کینیڈا بھر میں ریفرنڈم برائے خالصتان کرانے کا اعلان کرتے ہوئے خالصتان کا باقاعدہ نقشہ جاری کردیا۔مقامی بینکوئٹ ہال میں تاریخی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے بتایا کہ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر انتظام ہونے والے اِس ریفرنڈم میں حصہ لینے والوں سے صرف ایک سادہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ“ آپ کی رائے میں کیا بھارت کے زیرِانتظام پنجاب کو علیحدہ ملک ہونا چاہیے یا نہیں۔ اٹلی میں ریفرنڈم کے موقع پر بھارتی حکومت نے ہمارے لئے کافی مشکلات کھڑی کیں لیکن وہ سب بے سْود رہیں،ہمیں کینیڈین اتھارٹیز کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑے کئے جانے کا کوئی اندیشہ نہیں بلکہ ہم اْمید رکھتے ہیں اظہار رائے کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حوالے سے بہترین ریکارڈ کے حامل ملک کینیڈا اور اِن کی قیادت ہماری بھرپور سپورٹ کرے گی، ریفرنڈم میں جتنی زیادہ تعداد میں سکھ کمیونٹی حصہ لے گی اتنے ہی موثر انداز میں کینیڈین پارلیمنٹ میں موجود سکھ اراکین پارلیمنٹ بھی ہمارے حق میں آواز اْٹھا سکیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -