الحمراء ہال میں میوزیکل اور کامیڈی شو،فنکاروں کی بھرپور شرکت

الحمراء ہال میں میوزیکل اور کامیڈی شو،فنکاروں کی بھرپور شرکت

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) الحمرا ہال نمبر 3  میں میوزیکل نائٹ،کامیڈی،آرٹ کلچر اور سپورٹس ایوارڈ شو پروگرام منعقد ہوا اس پروگرام کے آگنائزر میاں عثمان اور وسیم اعوان تھے۔پروگرام میں فنکاروں سمیت سپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان سٹرنتھ لیفٹنگ ٹیم کے انٹرنیشنل کھلاڑی عابد خان،شہزاد گل اور سحر سلیم بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی فلم سٹار راشد محمود، چوہدری تنویر احمد اور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ تھے۔اس شو میں عابد خان،شہزاد گل، عثمان، اذان جمیل اعوان،سحر سلیم، شومائیم اکبر،ثمینہ اقبال،نسیم طفیل اور شہزادی ناظر کو بیسٹ پلیئر کے ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ عبداللہ سہیل بٹ کو جونیئر کیٹگری میں سٹرونگیسٹ مین کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان سٹرنتھ لفٹینگ کی جانب سے گلوکار سہیل ہاشمی،شانو آپا، استاد سجاد باری اور صباء  ڈول کو بھی بیسٹ پرفارمنس پر ایوارڈز دیئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -