چیئرمین تحصیل چارسدہ مفتی  عبد الرؤف شاکرکاشدید بارش  کے دوران مختلف مقامات کا دورہ

چیئرمین تحصیل چارسدہ مفتی  عبد الرؤف شاکرکاشدید بارش  کے دوران مختلف مقامات ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)چیئرمین تحصیل چارسدہ مفتی عبد الرؤف شاکرکاشدید بارش کے دوران مختلف مقامات کا دورہ۔بارش اور دریائے جندی سے تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ٹی ایم اے اہلکاروں کو فوری اقدامات اٹھانے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چارسدہ کے چیئرمین مفتی عبد الروف شاکر نے چارسدہ میں شدید بارش کے دوران مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بارش سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔انہوں نے دریائے جندی میں سیلاب کا بھی جائزہ لیا اور دریا کے کنارے آباد علاقوں او ر سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کا بھی جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے مختلف مقامات خربیلہ کورونہ، قاضی خیل پل، بیلہ کورونہ  سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور بارش اور سیلاب متاثرہ خاندانوں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔ مفتی عبد الروف شاکر نے ٹی ایم اے اہلکاروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -