پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی خواتین بی آر ٹی میں ڈیوٹی لگانے کیخلاف سراپا احتجاج 

پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی خواتین بی آر ٹی میں ڈیوٹی لگانے کیخلاف سراپا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خواتین ورکرز نے اڈوں،بی آر ٹی سٹاپ اور دیگر محکموں میں ڈیوٹی لگانے کے خلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ  خواتین کو اڈوں، بی آر ٹی سٹاپس اور دیگر محکموں میں کھڑا کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غیر مردوں کی جانب سے بدسلوکی کی جاتی ہے، کورونا کے ویکسین لگانے کیلئے ان محکموں میں خواتین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو کہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی جانب سے تمام خواتین کو زدو کوب کیا جا رہا ہے جبکہ کرونا میں فرنٹ لائن پر رہنے والی  پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خواتین کو مراعات بھی نہیں دئے جا رہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اسمبلی کے سامنے احتجاج جاری رہے گا۔