کراچی،ڈاکٹر ربنو از خان کی چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد

کراچی،ڈاکٹر ربنو از خان کی چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد

  

کراچی (پ ر) تحریک قوت عوام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد ربنواز خان زادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی چوہدری پنجاب کی ایمانداری سے خدمت کریں گے۔ پہلے آٹھ سالہ دور میں نہری پانی، ہسپتال اور 1122 جیسے ادارے بنائے جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہنگائی کو کم کریں گے اور لوڈشیڈنگ کم کریں گے۔ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، یہ ان کی خاندانی روایت ہے۔ چوہدری ظہور الہٰی نے بھی ملک کی بھرپور خدمت کی۔ مسلم لیگ ق میں غریب عوام کیلئے کام کرنے کی لگن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک قوت عوام مسلم لیگ ق کی اتحادی جماعت ہے الیکشن میں اس کی مدد کرے گی۔ اس موقع پر مبارکباد دینے والوں میں محمد احمد ترین، قاری محمد یٰسین مہروی، ملک محمد محسن اعوان، محمد سجاول خان، محمد علی شیر، محمد گل نواز بلوچ، محمد مجاہد  خان جتوئی، محمد قمر عطاء شامل تھے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -