حضرت عمر فاروقؓ کی یوم شہادت  پر عام تعطیل کا مطالبہ

حضرت عمر فاروقؓ کی یوم شہادت  پر عام تعطیل کا مطالبہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) اہلسنت و الجماعت(رابطہ کمیٹی) کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروق ؓکی یوم شہادت کی مناسبت سے مسجد گنج علی خان میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ابوبکر فاروق آف کراچی تھے کانفرنس کی صدارت قائد پشاور قاری فخر عالم زمان صدیقی کررہے تھے کانفرنس میں حاجی طارق حیدری, چئیرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی, مولانا صابراللہ حیدری, رمضان شنواری اور دیگر موجود تھے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓکی زندگی تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے لہٰذا صحابہ کرامؓ کی طرز زندگی اختیار کرنے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے انکا کہنا تھا حضرت عمر فاروق ؓکی یوم شہادت کے موقع پر صوبہ سمیت ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے مطالباتی جلوس نکالا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے کانفرنس کے شرکاء نے صدر کینٹ میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے ملزموں کو گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -