ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1502 افر اد کیخلاف کارروائی

  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1502 افر اد کیخلاف کارروائی

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں ' کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 1502 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ڈی ایس پیز کی موجودگی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے' کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 900, غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر 402, اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 200 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمول کے مطابق کالے شیشوں کے استعمال' غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد ہے اور محرم الحرام کے دوران اس پابندی کو سختی سے لاگو کیا جائیگا جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -