خیبر پختونخوا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی

خیبر پختونخوا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی اس سلسلے میں محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار329ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 81نئے کیس رپورٹ ہوئے  محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 21ہزار260ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کیدوران کورونا سے متاثرہ 43مریض صحت یاب ہوئے جسکے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں کورونا سیصحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 14ہزار181ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ جوبیس گھنٹوں میں پشاور سے 33نئے کورونا کیس رپورٹ ہو ئے،پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد83ہزار420ہوگئی،  خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 3ہزار189کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد750تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -