تحصیل کونسل نوشہرہ، 2022-23کیلئے 75کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ بجلی منظور

    تحصیل کونسل نوشہرہ، 2022-23کیلئے 75کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ بجلی منظور

  

     نوشہرہ (بیورورپورٹ)  تحصیل کونسل نوشہرہ نے 2022-23کیلئے 75کروڑ روپے سے زائد کا فری ٹیکس بجٹ بھاری اکثریت سے  منظور کر دیا،ترقیاتی منصوبوں  کیلئے 42کروڑ 46لاکھ روپے مختص جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی مد میں 19کروڑ 28لاکھ اور نان سیلری کیلئے 13کروڑ 9لاکھ روپے مختص ہاوس نے اتفاق سے سے ٹور کیلئے مختص 25لاکھ روپے قدرتی افات سے متاثرہ افراد کو دینے کا اعلان کر دیا آمدان کے زریعے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں 8لاکھ روپے کا خسارہ ترقیاتی سکیموں سے پورا کردیا جا ئے گا  تفصیلات کے مطابق تحصیلکونسل نوشہرہ کا بجٹ اجلاس کنینوئر سید علی خٹک کی صدارت میں  منعقد ہوا اجلاس میں ٹی ایم او تحصیل نوشہرہ عادل حسین، اکاونٹ آفیسر اعجاز سرور،ٹی او آر شاہانہ سکندر، رحیم شاہ،رضا علی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں ناظمین محمد اعجاز،شمس کامریڈ،انعام اللہ خٹک، محمد طفیل،ملکی امان،جاوید، اویس، یاسین خان، انیس الدین، اعجاز حیسن ایڈوکیٹ اور دیگر ناظیمین نے پیش کردہ بجٹ پر تفصیلی بحث کی تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ایک مختصر وقت میں ایک بہترین بجٹ ہے اور تحصیل کونسل نوشہرہ کے تمام ویلج کونسل ناظمین کے تجاویز کو ترجیح دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں اور ثقافتی کھیلوں کی فروغ کیلئے لاکھوں روپے مختص کئیے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں قدرتی آفات سے متاثراہ افراد کیلئے مزید 20لاکھ روپے مختص کئے گئے انہوں  نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے آمدن کی مد میں جائیداد کی ٹیکس کی مد میں تین کروڑ 50لاکھ روپے آکٹرائے شیئر کا حصہ 5کروڑ 97لاکھ 60ہزار منڈی مال مویشی خٹ کلے، رشکئی اور خویشگی کی مد میں 5کروڑ 35لاکھ 33ہزار روپے مختص کئے اسی طرح یو آئی پی کی مد میں 2کروڑ روپے مختص کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ لوکل  گورنمنٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بائبر ہوڈ اور ویلج کونسل میں بجٹ پاس کرنے کیلئے سیکٹریز کو فوری ہدایات جاری کریں کہ بجٹ کی تیاری میں تاخیر نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں کام کرنے والے محکمہ فنانس، تحصیل مونسپلایڈمنسٹریشن نوشہرہ کے عملے کیلئے اعزایہ کا اعلان کرتا ہوں تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک نے بھاری اکثریت سے بجٹ منظور کرانے پر تمام ممبران کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -