زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا،حلیم عادل شیخ 

زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا،حلیم عادل شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ  نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے سامنے جو بھی آیا اسے ہٹا دیا گیا،حتیٰ کہ بی بی کے بھائی مرتضی بھٹو کو بھی راستے سے ہٹا دیا گیا۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں ان کو بے نقاب کرتا ہوں اس لیے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مجھ پر 34 سال اور 30 سال پہلے کے واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر تفتیش میں تعاون کیلئے گیا تھا گرفتار کرلیا گیا جبکہ مجھے کھانا اور ادویات نہیں دی گئی، تین بجے رات تک نشئی ملزمان کو حوالات میں رکھ دیا گیا۔حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ آصف زرداری کے اطمینان کیلئے مجھے موبائل میں ڈال کر تصویریں بنوائی گئیں، میرے خلاف کیس ڈسچارج کردیا گیا جس پر سسٹم کے وزیر نے بڑی گالیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا سورج غروب ہوچکا ہے، پہلے شریف گئے اب کی باری زرداری کی ہے کیونکہ عمران خان سندھ آرہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ میں دوائی، کتاب ہے  اور نہ ہی راستہ،کچھ بھی نہیں ہے۔