عدالتی فیصلہ‘جمہوری حلقوں میں مایوسی پھیلی ہے‘امجد آفریدی

عدالتی فیصلہ‘جمہوری حلقوں میں مایوسی پھیلی ہے‘امجد آفریدی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کی رولنگ کوکالعدم قرار دینے سے جمہوری حلقوں میں مایوسی پھیلی ہے اپنے ایک بیان میں امجدخان آفریدی نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی رو سے فیصلوں کا اختیار پارٹی سربراہ کے پاس ہے پارلیمانی لیڈر پارٹی سربراہ کو جوابدہ ہوتا ہے اور اس کو فیصلہ ماننا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجدآفریدی  نے کہا کہ عمران خان موجودہ حکومت کو کمزور کرنے کیلئے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں،اداروں کو غیرجانبداری کامظاہرہ کرناچاہئے، تحریک انصاف کے قائدین نے جس اندازمیں ملکی اداروں پرچڑھائی کی یہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے سازشی خط کے بیانیے کاسہارا لے کر اداروں پر دباؤ،عوام میں تفریق، جلاؤگھیراؤکی سیاست اور معیشت کوکمزورکیاجارہاہے امجدآفریدی نے کہا کہ ملک میں جو انتشار عمران خان پھیلا رہا ہے اس کو روکنا ہوگا۔عمران خان کے انتشار کو روک کر ہی ہم اس ملک کو بچا سکتے ہیں،جمہوری نظام کو عدلیہ کے ذریعے کمزورکرنا ملکی مفادمیں نہیں، اداروں کو آئینی دائرہ اختیار تک محدود نہ کیا گیا تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -