سیاسی سرکس بند کرکے ڈوبتے عوام کو بچایا جائے، فائق شاہ

  سیاسی سرکس بند کرکے ڈوبتے عوام کو بچایا جائے، فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی نے اصلاحات اور انتخابات کا فوری مطالبہ کر دیا، سنٹرل کمیٹی نے واحد حل اصلاحات اور انتخابات قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور تمام ادارے اس کے لئے کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی سرکس کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے، سرمایہ کاری، کاروبار اور صنعتیں بند ہو گئیں، دوسری طرف پورا ملک شدید بارشوں سے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے مگر حکمران اتحاد ہو یا اپوزیشن سب اپنی ذاتی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے، مال و مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے مگر ازالہ کرنے والا کوئی نہیں، عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ہر ادارے میں ون مین شو اور رسہ کشی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے بورڈ برائے حکمت و ایمانداری کی اشد ضرورت ہے جہاں سب مل کر فیصلہ کر سکیں، انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں کوئی حکومت بھی مسائل حل نہیں کر سکتی، اس لئے الیکشن اصلاحات اور انتخابات پر فوکس کیا جائے ملک کی فکر نہ کی گئی تو سیاست نہیں بچے گی اس وقت کوئی صوبائی اور مرکزی حکومت ایک ایجنڈے پر نہیں چل سکتی عدلیہ اور فوج مذاکرات میں کردار ادا کریں، امن ترقی پارٹی بحران کے حل کیلئے لائحہ عمل دینے کیلئے تیار ہے، اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سیاسی عدم استحکام، معاشی زبوں حالی اور سیلاب کی تباہ کاریوں پہ توجہ نہ دینے کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں امن ترقی پارٹی کے رہنماں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سیلاب میں ڈوبے لوگوں کی مدد کریں تاکہ زندگی بحال ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -