متھرا‘سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل

متھرا‘سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل

  

پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں جاری مون سون کی حالیہ بارشوں تحصیل متھرا کے علاقوں میں سینی ٹیشن سٹاف متھرا نے سیلاب متاثرین کو فوری ریسکیو کرکے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ خان اور ٹی ایم او متھرا اظہر علی شاہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر ٹی ایم اے متھرا ارباب میر عالم اور چیف میونسپل انسپکٹر نصرت شاہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے تحصیل متھرا کے مختلف علاقوں جوگنی، بیلہ مومندان، شغالی بالا اور شغالی پایان کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کی مشکلات کو حل کیا گھروں، گلی، محلوں میں کھڑا پانی ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپوں کے ذریعے نکالا گیا۔ انہوں نے ٹی ایم اے متھرا کی جانب سے سیلاب زدگان کو مکمل تعاون کی یقین رہانی کروائی سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں تمام متعلقہ اداروں تحصیل متھرا انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور سینی ٹیشن سٹاف ٹی ایم اے متھرا نے سیلاب متاثرین کو فوری ریسکیو کرکے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ٹی ایم اے افسران کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی وجہ سے پشاور میں سیلاب کے خدشات کی وجہ سے پہلے سے ہی ٹی ایم اے متھرا تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ٹی ایم اے اہلکار ریسکیو 1122 اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اور سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جس پر اہلیان متھرا نے چیئرمین تحصیل متھرا اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -