خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہا 

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہا جبکہ پشاور شہر اور گرد و نواح میں وفقے وقفے سے جاری ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  صوبے کے بیشتر اضلاع میں ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،دیر،سوات،پشاور اورمردان میں بارش کا  امکان مووجود ہے جبکہ بعض علاقوں مالاکنڈ،باجوڑ،لکی مروت،بنوں،ٹانک میں موسلادھاربارش کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کیدوران بالاکوٹ میں 62 ملی میٹربارش ریکارڈ،بونیر57،تخت بھائی 51،مالم جبہ35،سید شریف 30 ملی میٹر،کوہاٹ میں  7 اور بنوں میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -