ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم اختتام پذیر

  ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم اختتام پذیر

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے ضلع پشاور میں دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کے ذریعے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے لیے پانچ روزہ آگاہی مہم مکمل ہونے کے بعد وی ہیکلز ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشنز(ویٹس) کے عملے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کے لئے پشاور کے مختلف سڑکوں پر گشت شروع کیا اس حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ جو گاڑیاں قومی ماحولیاتی معیار کے مطابق دھواں چھوڑتی ہیں ان کو باقاعدہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے اور جو گاڑیاں قومی ماحولیاتی معیار پر پورا نہیں اترتی ان کو قانون اور رولز کے مطابق چالان کرتے ہیں منیجر و ہیکلز ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشنز زبیر خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پشاور میں پانچ روزہ آگاہی مہم چلایا گیا مہم کے دوران پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کے دھو یں کے ذریعے پیدا ہونے والے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور اسکی روک تھام کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور ان میں پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کئے اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اب ان گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جو قومی ماحولیاتی معیارات کے مطابق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی پہلے مرحلے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار اور ورکشاپس منعقد کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ویٹس عملہ اور پولیس کی ٹیم ان گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کرے گی جو قومی ماحولیاتی معیارات کے مطابق نہیں ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -