بینک الفلاح نے ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28 جولائی 2022 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے چھ ماہ کے لیے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔ بینک نے ٹیکس کے بعد 8.703 ارب روپے کے منافع کا اعلان کیا جو کہ 25.5 فیصدزیادہ ہے۔ جون 2021 میں 3.90 روپے کے مقابلے میں ای پی ایس 4.90 روپے رہا۔ بورڈ نے فی شیئر 2.5 روپے کے عبوری نقد منافع کی منظوری دی جو کہ پچھلے سال: 2.0 روپے تھیبینک کا ڈپازٹ بیس سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر 1.318 ٹریلین روپے رہا۔ جس میں سالانہ بنیاد پر 28.6% اضافہ ہوا۔ بینک اپنے مستحکم موجودہ ڈپازٹس کے باعث صنعت کو آگے بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں 25.7 فیصدکی سالانہ ترقی حاصل کی۔