صوبائی حکومت اداروں کی تباہی کیلئے سرگرم عمل ہے: میئر پشاور

  صوبائی حکومت اداروں کی تباہی کیلئے سرگرم عمل ہے: میئر پشاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
       پشاور (سٹی رپورٹر)مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں اداروں کی تباہی کے لئے سرگرم عمل ہے ' ہرروز بلدیاتی اداروں کے ا ختیارت نہ صر ف کم کرتی ہے بلکہ اس اداروں کو ڈی سی اور اے سی کے ماتحت کرنے کے پے درپے احکامات جاری کرتی ہیں جو صوبے کے بلدیاتی اداروں ' منتخب مئیرز ' تحصیل چیئر مینوں اور یونین کونسل چیئرمینوں اور کونسلروں کے خلاف نہ صرف سازش ہے بلکہ ا س نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ' ان خیالات کا اظہارمئیر پشاور حاجی زبیرعلی نے چیئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آفرید ی خان' محمد جمیل ' محمد عارف ' کامران نذیر ' زاہد اللہ شاہ ' جان خالد ' شاہ فیصل ' فقیر محمد ' انتظار خلیل 'ولی محمد ' زاہد خلیل ' گوہر زمان اور دیگر چیئرمینوں نے شرکت کی۔ اجلا س میں چیئرمینوں نے مئیر پشاور حاجی زبیر علی کے سامنے صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے ' ترقیاتی فنڈز کی بندش اور دیگر مسائل کے انبار لگائے۔ چیئرمینوں نے متفقہ طور پر ایک قرار د اد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا کہ بروز منگل 2 اگست کو صوبائی ا سمبلی کے سامنے ایک پرامن احتجاج کیا جائیگا اور حکومت سے مطالبہ کیاجائیگا کہ آپ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کانعقاد کیوں کیا جبکہ تمام اختیارات ڈی سی اور اے سی کو دئیے ' یہ افسران الیکشن سے پہلے بھی موجود تھے کیا 74 سالہ تاریخ میں کسی ڈی سی اور اے سی نے کسی محلے یا علاقے میں ترقیاتی کام کئے' کیا انکا یہ تجربہ ہے کہ وہ جاکر صفائی اور گلیوں کی مرمت اور عوام سے ملاقاتیں کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی اور اے سی کی جگہ چئیرمینوں کو بٹھایاجائے اور صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق چیئرمینوں کے آفسز میں ڈی سی اور اے سیز کو بٹھایا جائے انہوں نے کہاکہ انکی وجہ سے تو ملک پہلے ہی سے مسائلستان بن گیا اس موقع پر مئیر پشاور نے  چئیرمینوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپکے تحفظات کی مکمل حمایت کرتاہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر ناکام بناناچاہتی ہے اور اپنی ذاتی مفادات کیلئے ڈی سی اور اے سی کو استعمال کرر ہی ہے جس سے مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ اس میں مزید اضافہ ہو گا۔صوبائی حکومت مسلسل پورے صوبے کی بلدیاتی اداروں کی تباہی کیلئے کام کررہی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے منتخب مئیرز ' تحصیل چئیرمین ' این سی اور ویلج کے چئیرمین اورکونسلر کی ناکامی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل جو قانون تھا اس میں تمام تر اختیارات بلدیاتی اداروں کے دائرہ کار میں تھے اور عمران خان بھی خود ایک سے زیادہ بار کہہ چکے تھے کہ میں ایک مضبوط بلدیاتی سسٹم لاؤنگا لیکن افسوس اسکی موجودگی میں صوبائی حکومت اپنے ہی بلدیاتی سسٹم کو ناکارہ بنانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگار ہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک بند کیاجائے او ر عوام کی خدمت کیلئے منتخب مئیرز اور تحصیل چیئرمین ' این سی چئیرمینوں او ر کونسلروں کو جو اختیارات عوام نے دئیے وہ انکو فوری طور منتقل کئے جائیں تاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل منتخب اراکین بلدیاتی اداروں کی وساطت سے شروع کرسکے۔