کوٹلہ محسن خان‘سوئی گیس  پائپ لائن میں پانی آنے لگا 

  کوٹلہ محسن خان‘سوئی گیس  پائپ لائن میں پانی آنے لگا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کوٹلہ محسن خان کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائن میں پانی آنے لگا شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے   علاقہ عوام گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی گیس استعمال کرنے اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں جس کے حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کے ساتھ اب سوئی گیس پائپ لائن میں پانی آنے لگا ہے جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے حکام فوری طور پر کوٹلہ محسن خان میں گیس لوڈشیڈنگ اور گیس پائپ لائن میں پانی آنے کا مسئلہ فوری طور پر حل کریں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -