ناقص پلاننگ،سکھرمیں تاحال نکاسی آب کا نظام بہتر نہ بنایا جاسکا
سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ناقص پلاننگ،سکھر کا نکاسی نظام بہتر نہ بنایا جاسکا،شہر میں تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے کا عمل جاری،ریس کورس روڈ کی سڑک کھود ڈالی،مسافر گاڑیوں سمیت دکانداروں سمیت شہریوں کو پریشانی کا سامان،سماجی حلقوں کا چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ و منتخب عوامی نمائندگان کی عدم توجہی مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ڈرینج نظام کی درستگی کے حوالے سے کھدائی کرکے سرکاری خزانے کو ٹھکانے لگانے کا عمل بدستور جاری و وساری ہے،شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت شہر کی اہم و مصروف ترین سڑکوں پر خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سڑک کھود کر ملبہ سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے جس کے باعث مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لیکن انتظامیہ مذکورہ سڑک پر پڑے ملبے کی وجہ درپیش مشکلات دیکھنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔