صوابی،مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 3 جاں بحق 

  صوابی،مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 3 جاں بحق 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں بجلی کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلی میں بہہ جانے سے دو بچے جب کہ ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ موضع پلوسئی میں تین سالہ بچہ واجد علی ولد بخار علی اپنے گھر کے اندر کھیل کھود میں مصروف تھے کہ اس دوران بجلی کی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ریسکیو گیارہ بائیس ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد کالو خان ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے موت کی تصدیق کر لی۔دریں اثناء موضع ڈااگئی میں ایک بچہ ارمان علی ولد واجد علی سکنہ ڈاگئی مقامی بر ساتی نالے کے احراب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو گیارہ بائیس کی غوطہ خور ٹیم اور مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش نکالنے کے لئے تلاش شروع کر دی۔ایک اور واقعہ میں واجد خان سکنہ باجا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ وجہ قتل اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہ ہو سکے۔ریسکیو گیارہ بائیس کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -