سینئر صحافی سید انکسار علی پاکستانی کی خودنوشست شائع ہوگئی
کراچی (پ ر) یوم آزادی کے موقع پر سینئر صحافی، ممتاز کالم نویس، بانی صدر سرسید یونیورسٹی فورم سید انکسار علی پاکستانی کی انگریزی میں خودنوشست شائع ہوگئی ہے۔ کتاب 250صفحات اور رنگین تصاویر پر مشتمل ہے۔ انکسار پاکستانی نے کتاب میں اپنی تعلیمی اور پیشہ وارانہ زندگی کے واقعات کو دلچسپ انداز میں تحریر کیا ہے۔ نیز انہوں نے ملک کے ممتاز ترین شخصیات، علمی، سیاسی اور ادبی شخصیات سے اپنے تعلقات کا ذکر بھی کیا ہے، انکسار پاکستانی نے سماجی، معاشرتی اور تعلیمی مسائل کو بطریق احسن اجاگر کرنے کی بھرپور سعی کی ہے اور نوجوان نسل کو وطن عزیز کی سالمیت و استحکام میں اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کی طرف بھی راغب کرنے کی کاوش کی ہے۔