صرافہ وجیولرز کینٹ کا بجلی بلز میں فکس ٹیکسز کیخلاف احتجاج

صرافہ وجیولرز کینٹ کا بجلی بلز میں فکس ٹیکسز کیخلاف احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر) صرافہ اینڈ جیولرز پشاور کینٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران ترجمان شہزاد احمد صدیقی، نائب صدر ملک ظہور، میڈیا کوآرڈینیٹر سلیم خان ' صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ٹیپو سلطان روڈ صدر فیض اللہ خان صراف، تاجر رہنما حاجی امین بابر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیل احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ریاض، چیئرمین حاجی ولی محمد اور سیکرٹری اطلاعات شاہد کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاجر کسی صورت فکس ٹیکس عائد کردہ بل جمع نہیں کروائیں گے۔ ترجمان مرکزی تنظیم تاجران شہزاد نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے بجلی بلوں میں عائد فکس ٹیکس کو حکومت فوری طور پر واپس لے اس ٹیکس کے خلاف پورے ملک کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہے اور قانونی راستہ بھی اپنایا جا رہا ہے اس کے علاوہ مرکزی قائدین کے فیصلے کے مطابق پورے ملک میں ایف بی آر آفسز، واپڈا آفسز کے سامنے احتجاج کرنے کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا اس ٹیکس کے خلاف پورے ملک میں تاجر شٹرڈان اور ہر قسم کے احتجاج کے لئے تیار ہیں بہت جلد احتجاج کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ تمام تاجر برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کی تیاری کریں فی الوقت تاجروں کی جانب سے پرامن علامتی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -