باڑہ روڈ حکومتی عدم توجہی کے باعث کھنڈارات میں تبدیل

  باڑہ روڈ حکومتی عدم توجہی کے باعث کھنڈارات میں تبدیل

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور باڑہ روڈ انتظامیہ کی غفلت اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے، نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے معمولی بارش کے باعث سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اورعلاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک میں جگہ جگہ کھڈوں کے باعث گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ رنگ روڈ سے باڑہ تک15 منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے،حکومت نے گزشتہ سال باڑہ روڈ کے تعمیر کی منظوری دی تھی لیکن ایک سال میں صرف ایک کلو میٹر روڈ ہی تعمیر کیاجاسکا ہے کیونکہ ٹھیکیدار باقی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا اورگزشتہ کئی مہینوں سے روڈ پر تعمیراتی کام مکمل بند ہے جس سے مریضوں،خواتین اور بزرگ افراد کو سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ بارشوں کے دوران سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے جس کے باعث حادثات میں رونما ہوتے ہیں۔علاقے کے لوگوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ روڈ پر تعمیراتی کام جلد سے جلد شروع کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -