آل ایمپلائز محکمہ معدنیات کا مطالبات کے حق میں احتجاج

  آل ایمپلائز محکمہ معدنیات کا مطالبات کے حق میں احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر) آل ایمپلائز محکمہ معدنیات خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔مظاہرے کی قیادت محمد نعیم خان،کمال خان اور دیگر عہدیدار کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ منرل گارڈ محمد ایاز شہید کے قاتل ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے جو افسوس ناک ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد ایاز شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، شہید کیلئے شہدا پیکیج منظور کیا جائے،ادریس خان شہید اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کیلئے شہدا پیکیج کی منظوری کرنے سمیت ایف آئی ار میں دہشت گردی کی دفعات اور ساتھ ہی دفعہ 302شامل کیا جائے،محکمہ معدنیات کے فیلڈ سٹاف کو منرل فورس کا درجہ دیا جائے،زخمی سب انسپکٹر شاہد اللہ اور منرل گارڈ وقاص جو معذور ہو چکے ہیں انکے لئے بھی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور محکمہ معدنیات فیلڈ سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے کیونکہ وقوعہ پولیس کی عدم تعاون کی وجہ سے پیش آیا تھا اور ایف آئی آر کی بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -