مون سون حالیہ بارشیں‘پشاور میں ضلعی انتظامیہ پشاور متحرک

  مون سون حالیہ بارشیں‘پشاور میں ضلعی انتظامیہ پشاور متحرک

  

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاو ر میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور انتظامی افسران کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز کے اہلکاروں نے پشاور بھر کی سڑکوں اور بازاروں میں بارش کے پانی کے اخراج کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے پشاور کے کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے اخراج کی کارروائیوں کی نگرانی کی۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں ریونیو فیلڈ سٹاف بھی اپنے علاقوں میں موجود رہے اور اپنے علاقوں کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی دیتے رہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامی مشینری متحرک ہے اور پانی کے اخراج کی کاروائیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لے رہی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے پانی کے اخراج تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور پشاور کے بیشتر علاقوں میں پانی کے اخراج کو ممکن بنا لیا گیا ہے اور ٹریفک کا بہا معمول کے مطابق ہے اور اس حوالے سے انتظامی افسران کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے اور ٹی ایم ایز کی مشینری متحرک ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور اس وقت حالیہ بارشوں اور مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی وجہ سے پشاور میں ضلعی انتظامیہ سیلاب کے خدشات کی وجہ سے پہلے سے ہی تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ ساتھ ندی نالوں و دریاں کے کنارے آبادی کو بھی ندی نالوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 یا پی ڈی ایم اے کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -