سپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کی کوئی حیثیت نہیں،قاسم سوری
اسلام آ باد (آئی ا ین پی) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و صدر تحریک انصاف بلوچستان قاسم سوری نے کہا ہے کہ اگر اس حکومت میں سکت ہے تو الیکشن کمیشن 130 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کرے۔ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکر کے اقدام کو مکمل طور پر بلاجواز اور غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ میں یہ استعفے پہلے ہی قبول کرچکا ہوں۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ استعفوں کی منظوری کے بعد میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھجوا چکا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ عام انتخابات کی جانب جائیں کیونکہ استعفوں کی منظوری کبھی بھی پول میں نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگوں نے اکٹھے استعفے دئیے تھے اور اکٹھے ہی جمع ہوئے اس لئے ان میں تفریق ممکن ہی نہیں۔
قاسم سوری