راجن پور میں سیلاب،تباہی،متاثرہ علاقوں کا جلد سروے کرانے کا حکم

راجن پور میں سیلاب،تباہی،متاثرہ علاقوں کا جلد سروے کرانے کا حکم

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر  تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے رودکوہیوں کے فلڈ سے متاثرہ علاقوں کے  تمام سرکاری واجبات معاف کروانے کے لئے  پنجاب کے سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو/ریلیف کمشنر کو خط لکھ دیا۔ڈپٹی کمشنر نے خط میں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے درخواست کی ہے راجن پور کے 75 موضع جات فلڈ سے مکمل متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ ستائیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ کو نقصان بھی پہنچا ہے او 1076 سے زائد  ہاوس ہولڈز  اس ناآگہانی سے متاثر ہیں۔ تفصیلات ے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے خط میں ریلیف کمشنر و سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے درخواست کی ہے کہ  متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئے ہیں اس لئے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے لوگوں کے زمہ زرعی قرضے، آبیانہ، اور باقی تمام سرکاری واجبات معاف کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریونیو ڈیپمارٹمنٹ مزید باریک بینی سی نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے سروے جلد مکمل کر لئے گاوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے احکامات کی روشنی میں فلڈ متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت پنجاب متاثرین سے مکمل  تعاون کر ے گی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -