راجن پور:سیلاب متاثرہ علاقوں میں متعدد پرائمری،ہائی سکول متاثر

راجن پور:سیلاب متاثرہ علاقوں میں متعدد پرائمری،ہائی سکول متاثر

  

 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور میں حالیہ رود کوہی سیلاب میں علاقہ پچادھ و مختلف علاقوں میں پرائمری، ایلمنٹری اور ہای سکولز گرلز و بوایز سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں یہ سکولز سیلابی پانی میں گھرے ہوئے ہیں یکم اگست سے حکومت پنجاب محکمہ تعلیم نے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

سکول کھولنے کی ہدایت کررکھی ہے ایسے میں سیلاب سے متاثرہ اسکولز بوائز و گرلز جو سیلابی پانی میں گھرے ہوے ہیں وہاں تعلیم کس طرح شروع کی جاسکتی ہے اول تو سکول تک پہنچنے کا راستہ نہیں دوم سکولوں سے سیلابی پانی نہیں نکالا جا سکا سوم سیلابی پانی کھڑے رہنے سے بعض سکولوں کی عمارات چھت، دیواریں بھی متاثر ہوی ہیں ایسے میں بچے اور بچیوں کی زندگیاں کیونکر داو پر لگای جاسکتی ہیں والدین نے محکمہ تعلیم کے صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب کے اضلاع میں دو ہفتے کی چھٹیاں دے کر ان سکولوں کو مکمل اوکے کرکے ہی اسکولز کھولے جائیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -