مہنگائی شرح میں 63.3فیصد اضافہ، 30اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول 

مہنگائی شرح میں 63.3فیصد اضافہ، 30اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول 

  

 

ملتان(نیوز  رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 28 جولائی 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 67، 37 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 68. 3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں الیکٹرک چارجز، آلو، ٹماٹر، لہسن، دال مونگ، چاول اری 9 /6، دال مسور، چائے کی پتی، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، صابن، پلیٹ بیف، خشک دودھ، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، کپ چائے، انرجی سیور، دال پلیٹ، شرٹنگ، چینی، ڈبل روٹی، ماچس، ایل پی جی سلنڈر، ویجیٹیبل گھی، چاول باسمتی، دال پلیٹ، شرٹنگ، نمک، دال چنا، دال ماش، واشنگ سوپ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ تاہم کیلا، ویجیٹیبل گھی، پیاز، مرغی برائیلر، آٹا، سرسوں کا تیل، انڈے فارمی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سرخ مرچ پسی، گڑ، سگریٹ، کلاتھ، جارجٹ، لان پرنٹڈ، جلانے والی لکڑی، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، مردانہ سینڈلز، زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -