کوٹ ادو میں گاڑیوں کی ویری فکیشن،ون فائیو کی سہولت ختم

کوٹ ادو میں گاڑیوں کی ویری فکیشن،ون فائیو کی سہولت ختم

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پولیس خدمت مرکز کوٹ ادو میں گاڑیوں کی ویری فکیشن وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کے (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

حصول کیلئے دی جانے والی 15کی سہولت ختم کر دی گئی ہے،مذکورہ سہولت ضلع پوریمظفرگڑھ میں نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی مالکان کو وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیحصول کے لئے ملتان جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی مالکان شدید اذیت میں مبتلا ہیں،خدمت مرکز کوٹ ادو ذرائع کے مطابق سابقہ ملازم کا تبادلہ ہونے کے بعد نئے تعینات ہونے والے عتیق چانی جس کی آئی ڈی تاحال ایکٹیو نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مذکورہ سہولت میسر نہیں ہے،دوسری طرف موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کوٹ ادو کیسرپرست اعلی سید ریاض حسین شاہ سمیت ڈیلروں آصف شہزاد خان، رائے طاہر اعجاز،نصیر احمد، لیاقت عباس لنگاہ، آصف خان لنگا،حاجی اظہرکھلنگ  حافظ محمد سعید ودیگر نے کہا کہ مہنگائی کیاس دور میں مہنگا پٹرول ڈلواکر انہیں گاڑیوں کی ویریفکیشن کے لیے ملتان جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بھاری رقم خرچ ہونے کے علاوہ پورا دن ضائع ہو جاتا ہے، سرپرست اعلی سید ریاض حسین شاہ نے ڈی پی اومظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ خدمت مرکز کوٹ ادو میں تعینات ہونے والے ملازم عتیق چانی کی آئی ڈی فوری ایکٹو کی جائے تاکہ گاڑی مالکان کی پریشانی دور ہو سکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -