دوبچیاں قتل، ماں کو دومرتبہ عمر قید، دولاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم 

دوبچیاں قتل، ماں کو دومرتبہ عمر قید، دولاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ)تھانہ ماچھیوال کے دو معصوم بچیوں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ دیا گیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد سعید وٹو نے معصوم بچیوں کی قاتل ماں کو دو مرتبہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ 

(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کی سزا سنا دیا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھیوال کی حدود میں تقریبا ڈیڑھ سال 27 فروری 2021 کو دو کم سن بچیاں علیشباہ اور اریبہ گھر میں سوتے ہوئے پراسرار طور پر گھر میں جاں بحق ہو گئی تھیں جس پر بچیوں کے والد کی جانب سے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے نا معلوم افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ ماچھیوال میں درخواست دی گئی لیکن روائیتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تھا جو کہ بعد ازاں مدعی والد محمد شہباز کی جانب سے عدالت میں رٹ دائر کرنے کے بعد عدالتی احکامات پر 620/21 درج کیا گیا تھا بعد ازاں دوران تفتیش بچیوں کی والدہ سونیا بی بی کو بچیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے بچیوں کے چہرے پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس میں مدعی بچیوں کے والد کی جانب سے وکلا سینئر قانون دان احتشام الحق صدیقی اور چوہدری نواز اشرف ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد سعید وٹو نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنی کم سن بچیوں کو قتل کرنا ثابت ہونے پر ملزمہ ماں سونیا بی بی کو دو مرتبہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -