میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،44صارفین کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،44صارفین کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان ( نیوز  رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 44صارفین کو بجلی چوری کرتے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
ہوئے پکڑ لیا۔42ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر7لاکھ99ہزارروپے جرمانہ عائد۔28جولائی 2022 کو ملتان سرکل میں 2 بجلی چوروں کو31840روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو162636روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 4 بجلی چوروں کو 143826روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 10 صارفین کو163092 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 5بجلی چوروں کو100000 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 2 صارفین کو45000 روپے جرمانہ عائداور خانیوال سرکل میں 7بجلی چوروں کو114220روپے جرمانہ عائدکیاگیا