نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں سات مریض زیر علاج،فوکل پرسن

نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں سات مریض زیر علاج،فوکل پرسن

  

  ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ،یوں نشتر ہسپتال میں اب تک(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 942   ہے، کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے  جبکہ شبہ میں 07 مریض زیر علاج   ہیں,جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 259 افراد میں سے 26 میں کورونا کی تصدیق ہوئی یوں پازیٹیویٹی کی شرح 10.0 فیصد رہی  تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض   جاں بحق  نہیں ہوا یوں  یکم اپریل 2020  سے 29 جولائی 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 942    ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں  ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 07 مریض   زیر علاج ہیں ،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 996 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 984 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 20 خالی ہیں ادھر محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 259 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 میں کورونا کی تصدیق ہوئی یوں پازیٹیویٹی کی شرح دس اعشاریہ صفر فیصد رہی جبکہ اس وقت ضلع ملتان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 115 ہے جنہوں نے ہوم آئی سو لیشن اختیار کر رکھی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -