ملتان،درخواست ضمانت پر فیصلے التواء کا شکار،سائل مایوس

ملتان،درخواست ضمانت پر فیصلے التواء کا شکار،سائل مایوس

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر فیصلے التوا کا شکار ہونے لگے۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانتوں کی درخواستوں  پر مجسٹریٹ کو 3 دن میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، پالیسی کے مطابق سیشن کورٹ کو 5 روز میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔درخواست ضمانت دائر ہونے کے کئی کئی ماہ تک فیصلے نہیں ہو (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

پاتے۔ماہ جون میں ضلع کچہری میں 8 سو سے زائد درخواست ضمانت دائر کی گئیں۔اسوقت زیر التوا 217 درخواست ضمانت پر فیصلے ہونا باقی ہیں۔وکلا کے مطابق ججز کی کمی، پولیس کے عدم تعاون، فریقین مقدمہ، وکلا ہڑتال سمیت دیگر وجوہات کے باعث درخواست ضمانت پر فیصلے مقررہ وقت پر نہیں ہو پاتے۔مقررہ وقت پر درخواست ضمانت پر فیصلے نا ہونے سے فوری انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں آتی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -