جرائم پیشہ عناصر سے رابطے، مشکوک سرگرمیاں،کانسٹیبل کیخلاف کارروائی شروع

جرائم پیشہ عناصر سے رابطے، مشکوک سرگرمیاں،کانسٹیبل کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی ڈاکٹر احسان صادق کاجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
کانسٹیبل عامر شہزاد کے خلاف سخت ایکشن۔سٹی پولیس آفیسر ملتان معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔ایڈیشنل آئی جی کا حکمتفصیل کے مطابق  کانسٹیبل عامر شہزاد 3668/Cجو تھانہ قطب پور میں تعینات ہیکے خلاف دفتر ساؤتھ پنجاب پولیس آفس کو درخواست موصول ہوئی کہ مذکورہ کانسٹیبل دیگر لوگوں سے مل کر منشیات فروشی کے دھندوں میں ملوث ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی نے خفیہ اداروں کے ذریعے تحقیقات کروانے کا حکم دیا۔خفیہ رپورٹس میں بھی کانسٹیبل کا منشیات جیسے مکروہ دھندوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا جس  پرایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے سٹی پولیس آفیسر ملتان کو معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے کانسٹیبل  اور مکروہ دھندوں میں لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا اس موقع پر ڈاکٹر احسان صادق کا کہنا تھا کہ گندے عناصر اور محکمہ کے وقار کو خراب کرنے والوں کیلیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے گی۔معاشرے کی فضا کو پر امن بنانے اور گندے عناصر کے خاتمے کیلیے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے