روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پرکشش، محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پرکشش، محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ

  

 ملتان ( نیوز  رپورٹر  )سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈجیٹل اکاونٹ (آر ڈی اے) کا آغاز ستمبر 2020 میں کیا گیا تھا جس سے غیرمقیم پاکستانیوں کو پاکستانی مالی مارکیٹ تک رسائی مل گئی۔ پرکشش نرخوں پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ (این پی سی)، روشن اپنی کار وغیرہ جیسی سرمایہ کاری اور صارفی مصنوعات کے ذریعے اسے مزید تقویت دی گئی۔ جون 2022 تک تقریبا 429,364 روشن ڈجیٹل اکاونٹ کھولے جاچکے ہیں۔ ان میں 4.6 ارب ڈالر آئے ہیں جن (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

میں سے 2.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں کی گئی ہے۔ روشن اپنی کار بھی بہت کامیاب رہا ہے جس میں 1550 کاریں ڈلیور کی گئی ہیں اور 8 ارب روپے کی مجموعی فنانسنگ کی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر ڈی اے کے ذریعے آنے والی مجموعی رقوم اکاونٹس میں نہیں رہتیں بلکہ آر ڈی اے کی دیگر مصنوعات میں لگا دی جاتی ہیں یا پاکستان میں خرچ کی جاتی ہیں۔ لگ بھگ 500 ملین ڈالر کی رقم کھاتوں میں ہے۔ علاوہ ازیں یہ رائے بھی درست نہیں کہ اسٹیٹ بینک آر ڈی اے میں آنے والی رقوم کے اصل اعدادوشمار چھپا رہا ہے۔ صرف ان رقوم کو نیا شمار کیا جاتا ہے جو بیرون ملک سے آتی ہیں، یہ افواہ غلط ہے کہ میعاد پوری ہونے پر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کو نئی رقوم شمار کیا جاتا ہے۔یہ اندیشہ بھی گمراہ کن اور حقیقت سے بعید ہے کہ آر ڈی اے سے بڑی رقوم کا اخراج ہوا ہے۔ کچھ رقم نکالی گئی ہیں لیکن اس کا سبب 2021 کے اوائل میں شروع ہونے والی این پی سیز میں کی گئی سرمایہ کاریوں کی میعاد پوری ہونا تھا اور ان رقوم کا واپس بھیجا جانا آر ڈی اے، جس کے گرد یہ پراڈکٹ تیار کی گئی تھی، کی ایک اہم خصوصیت ہے تاکہ عوام میں اعتماد پیدا ہو۔ رقوم کے اخراج کی ایک اور وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے جس کی بنا پر لوگ اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی بچت نکال رہے ہیں۔ گذشتہ 23 ماہ کے دوران صرف 800 ملین ڈالر واپس بھیجے گئے ہیں۔آر ڈی اے کو فارن کرنسی ڈپازٹ پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت قانونی تحفظ حاصل ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی آر ڈی اے اسکیم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ یہ اسکیم چلتی رہے گی۔ مزید یہ کہ مارچ میں 2022ہونے والے سروے کے مطابق غیرمقیم پاکستانیوں کی رائے کی مناسبت سے ہم آر ڈی اے مصنوعات میں اضافہ کررہے ہیں اور مستقبل قریب میں شکایات سے نمٹنے کا ایک نظام سنوائی، بیمہ مصنوعات، پنشن پلانز اور روشن بزنس اکاونٹ متعارف کرارہے ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -