ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن،نشتر ہسپتال میں آگاہی واک، سیمینار
ملتان ( خصو صی رپورٹر )ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے شعبہ امراض معدہ و جگر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس کے مرض کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ملتان کے ڈاکٹروں کو جگر کے امراض کے جدید طرز علاج سے روشناس کرانا تھا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی قیادت میں ہونے والی اس واک کا آغاز ہیپاٹائٹس کلینک(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
نشتر ہسپتال سے ہوا جو کہ حیات ظفر آڈیٹوریم کے قریب جا کر اختتام پذیر ہوا اور اس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار پی کے ایل آئی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد نبیل سلیم، ڈائریکٹر مینار کینسر ہسپتال ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر یاسر زیدی انچارج شعبہ گیسٹرو اینٹرالوجی،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر سمیت ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرہیپاٹائٹس سے بچاو سے متعلق تدابیر درج تھیں۔ سیمینار میں طبی ماہرین نے غیرمحفوظ انتقال خون، ایک ہی سرنج کے بارباراستعمال، غیر سٹریلائزڈ آلات جراحی اور غیر محفوظ جنسی تعلقات کو اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ ماہرین نے ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے صفائی کے اصولوں کو سختی سے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس لاعلاج مرض نہیں لیکن مرض کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کسی مستند ڈاکٹر سے علاج کرانا بہت ضروری ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے واک اور سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس موذی مرض کے پھیلا کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا، آگاہی پروگرامز کا انعقاد اور ایک مربوط سکریننگ پروگرام کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو بھی سراہاکیپشن ملتان:ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی کی جانب سے واک نکالی جا رہی ہے