خانیوال: مانیٹرنگ،پٹرولنگ گاڑیوں پر جدید ویری ایبل میسج سکرین نصب

 خانیوال: مانیٹرنگ،پٹرولنگ گاڑیوں پر جدید ویری ایبل میسج سکرین نصب

  

 خانیوال (نامہ نگار+نمائندہ پاکستان+بیورو نیوز)   انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 ندیم اشرف کی ہدایت پر ایس پی جاوید اقبال چدھڑ کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم فور کی تمام پٹرولنگ گاڑیوں پر جدید ویری ایبل میسج (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سکرین گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر نصب کر دی گئیں۔سیکٹر کمانڈر ایم فور کیمطابق اس جدید سسٹم کے ذریعے شہری دوران سفر تازہ ترین موسم اور روڈ سیچوایشن کے متعلق اطلاعات اور مختلف قسم کے روڈ سیفٹی پیغامات سے مستفید ہوسکیں گے علاوو ازیں وی ایم ایس کے ذریعے دوران ڈرائیونگ ڈرائیورز کو ہدایات بھی جاری کی جا سکیں گی اسی طرح دوران ڈرائیونگ ڈرائیورز کی غلطی یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں VMS پر گاڑی کا نمبر ڈسپلے کر کے متعلقہ گاڑی کو روکا بھی جاسکے گانیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد وطن عزیز کے طول و عرض میں پھیلی قومی شاہراوؤں کو شہریوں کیلئے محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -