ملتان:میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ کرپشن،11ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت19ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم

ملتان:میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ کرپشن،11ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت19ستمبر تک ...

  

  ملتان ( خصو صی  رپورٹر  ) احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے کے ریفرنس میں سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے سمیت 15 سرکاری افسران اور 7 کنٹریکٹرز کے خلاف کیس میں 11 ملزمان وسیم احمد، خالد پرویز، نذیر (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

چغتائی، ریاض حسین، جاوید اقبال، منظور احمد، مسعود خان، صابر سدوزئی، امانت علی، منعم سعید اور شاہد نجم کی بریت کی درخواستیں وکیل کے پیش نہ ہونے پر 19 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے موقع پر وکیل نے کیس لا پیش کرنا تھا۔ مقدمہ میں دو چینی باشندوں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔20 ملزمان میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان صدوزئی، نذیر احمد چغتائی، خالد پرویز، شاہد نجم، امانت علی،منعم سعید، ریاض حسین، منظور احمد، جاوید اقبال،  رانا وسیم،محمد مسعود خان، سیف اللہ آبڑو، محمد خان، سلمان خان، ظہیر خان، محمد عبدالقادر، محمد زاہد ندیم، سید مسعود حسین، عامر لطیف اور شاہد سلیم شامل ہیں،  ملزمان کے خلاف 6 اپریل 2019 کو ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا،ملزمان کے خلاف ایک ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -