بہاولپور، ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،اہل خانہ یرغمال، لوٹ مار

بہاولپور، ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،اہل خانہ یرغمال، لوٹ مار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیٹلائٹ  ٹاؤن  بھاولپور  میں  سابق ایس ڈی او محکمہ انہار چوھدری محمد جعفر مرحوم کے گھر صبح  اٹھ  بجے مسلح ڈاکوں  نے گھر کی گھنٹی بجائی اور اسلحہ کے زور پر گھر میں  داخل  ہوگئے اہل خانہ کو جگا کر ایک کمرے میں  بند کر دیا اور ایک گھنٹہ تک لوٹ مار میں مصروف رھے اس دوران گھر سے 15 تولے طلائی زیورات   5لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان  لیکر فرار ہوگئے متاثرہ خاندان کی اطلاع  کے باوجود  تھانہ بغدادالجدید  کی پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی بعد ازاں  کرائم سکیں وین بھی موقع پر منگوائی گئی لیکن ملزمان  کا سراغ نہ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 مل سکا ہے مکینوں  کے مطابق ایک ماہ میں  یہ ڈکیتی  کی دوسری بڑی واردات ہوچکی ہے لیکن پولیس خطرناک وارداتوں  کو کنٹرول کرنے میں  بالکل ناکام ہوچکی ہے اہلیان علاقہ  نے ڈکیتی  کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے  حکام بالاسے سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -