حاصل پور میں مقامی صحافی کی ضمانت منظور،فوری رہائی کا حکم

  حاصل پور میں مقامی صحافی کی ضمانت منظور،فوری رہائی کا حکم

  

حاصل پور(نمائندہ پاکستان)حاصل پور کے صحافی فیاض کھوکھر جن کو سات روز قبل پولیس تھانہ سٹی نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے من گھڑت مدعی بنا کر (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

گرفتار کیا تھا سول جج ڈیوٹی مجسٹریٹ سرمد سلیم نے ضمانت پر رہا کردیا فیاض کھوکر کی طرف سے عدنان مقصود کاہلوں ایڈووکیٹ نعمان کھوکھر ایڈووکیٹ نے پیروی کی ضمانت کے بعد فیاض کھوکھر کو جوڈیشل لاک اپ سے رہا کردیا گیا رہای کے بعد صحافی برادری نے ان کا استقبال کرکے ریلی کی صورت میں عدالت چوک لائے اس موقعہ پر فیاض کھوکھر نے صحافی برادری وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوی جرم نہی کیا لیکن مجھے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لیے کی کوششوں کی سزا دی گی مجھے نشان عبرت بنانے کے لیے بے رحم پولیس نے میرے چھ سالہ بیٹے اور دوسرے بیٹوں کو بھی ملزم بنا دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -