سپریم کورٹ فیصلے سے قانون کی بالادستی قائم ہوئی، مینا جعفر

سپریم کورٹ فیصلے سے قانون کی بالادستی قائم ہوئی، مینا جعفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بحال ہونے کے علاوہ قانون کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا ہوا۔ عمران خان کے عوامی شعور کی وجہ سے اب مرضی کے فیصلوں کا وقت گزر گیاہے۔ تمام ممالک میں عدالتی فیصلہ پر اور عمران کے بیانہ کی کامیابی پر عوام کا  جشن منانااپنے قائد سے حقیقی محبت کی عملی تصویر ہے۔ ان خیالات(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی وتحر یک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں کی سربرائی میں سابق ناظمین وکارکنان کی طرف مبارک باد ینے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سابق چیرمین مرزا شفقت اللہ۔ مرزا محبوب سکندر خان۔ رانا محمد شبہاز۔ بشیر احمد کچبانی۔ مرید حسین مہسیر۔ اویس خان۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔ پہلی مرتبہ عوام کی کثیر تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھروں سے نکلی۔۔ پنجاب بھر میں حکومت کی طرف  سے دباو کے باجود عوام نے اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرکے جموریت کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے دوران انتقامی کاروائی کی بدترین مشالیں قائم کی گئی۔ ملازمین کو انتقامی کاراوئیوں اور گروپ بندی کا نشانہ بناتے ہوئے دور دراز علاقوں میں تبادلے کرا دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنا ن میرا اثاثہ ہیں۔ علاقہ پچادھ میں سیلاب کی مصیبت کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ ان شا اللہ جلد ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری۔ سردار محسن خان لغاری اور خود دورہ کرکے مسائل سے اگائی حاصل کریں گے۔