لاہور سنٹرل بز نس ڈویلپمنٹ اتھارٹی وزیراعلیٰ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کی ملاقات،بات چیت

لاہور سنٹرل بز نس ڈویلپمنٹ اتھارٹی وزیراعلیٰ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  عمران امین نے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب چوہدری(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 پرویز الہی سے ملاقات کی جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) پر جاری ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی ای او (ایل سی بی ڈی ڈی اے) عمران امین نے وزیراعلی پنجاب کو سی بی ڈی پنجاب میں ہونے والی ترقیاتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ    سی بی ڈی پنجاب کی پنجاب کی ترقی میں اپنی اہمیت ہے۔ اس میگا پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ یہ منصوبہ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔  ملکی وغیر ملکی بزنس کونسلز اور وفود نے سی بی ڈی پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کا پہلا بزنس ڈسٹرکٹ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ سی بی ڈی پنجاب صوبے کے لیے گیم چینجر ہے جو نہ صرف سرمایہ کاری کو محفوظ بنا کر اور حکومت کے لیے ریونیو پیدا کر کے پنجاب کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا بلکہ بے روزگاری سے بھی نمٹے گا۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ عوام کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ پنجاب ہر شعبے میں بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے، اور ہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے سب سے ابھرتے ہوئے صوبے کے ساتھ شراکت داری کریں۔  انہوں نے پنجاب کے تمام عوامی ریلیف منصوبوں کے لیے ایک جامع فول پروف مانیٹرنگ سسٹم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی جس کی نگرانی خود وزیر اعلی کریں گے۔