چوک اعظم:نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے بداخلاقی،پٹواری وساتھی کیخلاف مقدمہ،کارروائی شروع

چوک اعظم:نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے بداخلاقی،پٹواری وساتھی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چوک اعظم(نامہ نگار)  نوکری کا جھانسہ دیکر بداخلاقی کرنیوالے پٹواری و ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا   تفصیل کے مطابق چک نمبر 404 ٹی ڈی اے کی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 رہائشی کرن بی بی زونہ محمد ندیم  کو  بابر اسد ولد حفیظ اللہ سکنہ چوک اعظم نے  سرکاری نوکری دلوانے کیلئے مجھ سے کاغذات لئے اور ورغلانا اور نوکری کا جھانسہ دینا شرو ع کر دیا اور  تعلقات قائم کر لئے، بابر اسد نے  تعلقات کے دوران اس کی  ویڈیو ز اور تصاویر بھی بنا لیں اور مجھے بلیک میل کرنے لگا بعد ازاں بابر اسد نے کہا کہ اس کے سینئر افسر شوکت  سے ملو وہ نوکری لگوا دینگے۔ مورخہ 3 جولائی 2022 کو صبح 8 بجے ہیڈ ویرڑی کی جانب جا رہی تھی کہ بابر اسد الزام علیہان نے روک لیا اور مجھے اپنی گاڑی نمبری W-8052 میں بٹھا لیا کہ تمہاری نوکری لگ گئی ہے اپنے آرڈر لے لو، اور شوکت پٹواری اپنے دفتر واقع نزد مرجان ہوٹل میں لے آیا جہاں پر بداخلاقی کی، میرے انکار پر مجھے تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔  موبائل بھی توڑ دیا اور کاغذات و نقدی بھی چھین لی اور اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا یا کوئی کارروائی کی تو ہمارے پاس تمہاری ویڈیوز اور تصاویر ہیں جن کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دینگے اور دھکے دے کر اپنے دفتر سے نکال دیا۔ جس پر متاثرہ کرن نے تھانہ چوبارہ میں درخواست دی اور میڈیکل بھی کرایا جس میں بداخلاقی کرنا ثابت  ہوا۔ پولیس کی جانب سے لیت و لعل کے بعد بالآخر مقدمہ درج کر لیا گیا مگر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،