بارشیں، ملتان میں سیوریج لائنیں بیٹھ گئیں، جگہ جگہ گڑھے، حادثے 

بارشیں، ملتان میں سیوریج لائنیں بیٹھ گئیں، جگہ جگہ گڑھے، حادثے 

  

 ملتان (سپیشل پورٹر) ملتان میں جاری بارشوں نے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور سیوریج کے بوسیدہ نظام کا پول کھول دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں سیوریج لائن بیٹھنے سے گڑھا پڑگیا تو کہیں ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک بیٹھنے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کاواقعہ بھی پیش آیا تفصیل کے مطابق گزشتہ چند روز سے ملتان میں جاری بارشوں نے واسا انتظامیہ کی کارکردگی اور سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا بھانڈا پھوڑدیا ہے سیوریج کے بوسیدہ نظا م کے باعث نکاسی آب میں واسا انتظامیہ کو مکمل طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مرکزی شاہراہوں سمیت گلی محلے کی سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرتی رہیں۔ سیوریج کے بوسیدہ نظام کے باعث مختلف مقامات چونگی نمبر 9، پیرخورشید کالونی، ملتان پبلک سکول روڈ سمیت سمیجہ آباد چوک پر بوسیدہ لائن میں کراون فیلئیر کے واقعات رونما ہوئے جبکہ مدنی چوک پر فلائی اوور کی تعمیر جاری ہے۔زیرتعمیر فلائی اوور کے نیچے پاسپورٹ دفترکی جانب مڑنے والا ٹرک گہرے گڑھے میں دھنس گیا محتاط اندازے کے مطابق 18سوکلومیٹر میں سے 12سوکلومیٹر واسا کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر بوسیدہ ہوچکا ہے۔ جس کو تبدیل کیا جانا بہت ضروری ہے۔ آئے روز بارشوں کے باعث سڑک بیٹھنے اور سیوریج لائن میں کراون فیلئر کے واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں کے حساب سے ہورہے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور بالخصوص ملتان کے بوسیدہ سیوریج سسٹم کا نوٹس لیں۔جبکہ ناقص میٹریل کے استعمال میں ملوث متعلقہ محکموں کے افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -